اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اشیا کی شناخت کرنے والا ’’ ڈیجیٹل آئینہ‘‘ تیار

چین: میراف ایک ایسا ڈیجیٹل آئینہ ہے جو ہر شے کو دیکھ کر اسے پہچان سکتا ہے اور اس کی بدولت بچے کھیل کھیل میں کئی اشیا کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور دوسری جانب بصارت سے محروم افراد بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔یہ ان چھوٹے بچوں کے لیے بھی بہت مفید ہے جو ہر شے کو دیکھ کر اس کے بارے میں والدین سے سوالات کرتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور اسے کیا کہتے ہیں؟ لیکن دوسری جانب اس ایجاد سے بصارت کی خرابی والے خواتین و حضرات بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو یہ جان سکتے ہیں کہ ان کے سامنے کونسی اشیا موجود ہیں تاکہ وہ اس سے ٹکرانے اور الجھنے سے بچ سکیں۔یہ چین کے ایک انجینیئرکی تخلیق ہے جنہوں نے پہلے اسے اپنی بیٹی کے لیے بنایا تھا۔ آئینے کی شکل کا یہ آلہ ایک ’’ٹچ اسکرین‘‘ ہے جس کے آگے کیمرہ نصب ہے جو سامنے موجود شے کی تصویر اتارتا ہے اور اسے شناخت کرتا ہے۔ انجینئر کے مطابق ہر بچہ تجسس کے ساتھ پیدا ہوتا ہے اور وہ اطراف کی اشیا کے بارے میں سوال کرتا ہے، یہ آلہ اسے ان سوالات کے جواب صرف ایک سیکنڈ میں فراہم کرتا ہے، اس میں پہلے کیمرے سے جو شے دیکھی جاتی ہے وائی فائی کنکشن سے وہ تصویر ایک ڈیٹا بیس کی مدد سے تلاش کی جاتی ہے اور کمپیوٹر بتاتا ہے کہ نظر آنے والی شے کا کیا نام ہے اور اس کی کیا کیا تفصیل ہے۔ بچے اس سے ہر پھل ، سبزی، گھریلو اشیا کا نام معلوم کرسکتے ہیں یعنی یہ آلہ آگمینٹڈ ریئلٹی کے تحت کام کرتا ہے۔