کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ناسا نے زمین سے مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت کرلیا

واشنگٹنا (ویب ڈیسک) ناسا نے زمین سے 11 نوری سال کے فاصلے پر زمین سے ملتے جلتا ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جہاں زندگی کی موجودگی کے آثار بھی موجود ہوسکتے ہیں۔ناسا کے ماہرین کے مطابق جدید ترین کیپلر دوربین سے ہمارے نظامِ شمسی کے باہر مزید 1284 سیارے دریافت کرنے میں مدد ملی ہے، ان میں سے 550 سیارے ہماری زمین کی طرح پتھریلے ہیں اور ان میں سے 9 سیارے ایسے مقام پر موجود ہیں جہاں زندگی پنپ سکتی ہے کیونکہ ان کے قریب ہمارے سورج جیسا ستارہ ہے اور شاید ہم نے دوسری زمین دریافت کرلیا ہے۔ ناسا کی خاتون ماہر ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ صرف ہماری کہکشاں ملکی وے میں ہی اربوں سیارے ایسے ہوسکتے ہیں جو زندگی کے لیے مناسب ہوں گے۔واضح رہے کہ 2015 تک کیپلر خلائی دوربین نے 4302 ممکنہ سیاروں کا پتا لگایا تھا جن میں سے 1284 اتنے بڑے ہیں کہ انہیں سیارہ کہا جاسکتا ہے اور ان میں سے بعض بہت اچھے مقام پر موجود ہیں جو حیات کے لیے موزوں ہوسکتا ہے۔