اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اکشے کمار کی فلم ’’رستم‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ’’رستم‘‘ نے بھارت میں صرف 9 دنوں میں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے جس کے بعد رواں سال 100 کروڑ کا ہنسہ چھونے والی اکشے کی تیسری فلم ہے۔بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی رواں سال 22 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم ’’ایئرلفٹ‘‘ نے 128 کروڑ سے زائد کمائی کی جس کے بعد جون میں ریلیز ہونے والی ان کی دوسری فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ نے بھی باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 106 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا لیکن اب اکشے کمار کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے ۔اکشے کی فلم ’’رستم‘‘ اور ہریتھک روشن کی فلم ’’موہن جو دڑو‘‘ ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں لیکن خطروں کے کھلاڑی کی فلم ’’رستم‘‘ نے فلم بینوں کا دل جیتتے ہوئے باکس آفس پر کامیابی سمیٹی جب کہ فلم نے بھارت میں 9 دنوں میں ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد رواں سال 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی اکشے کمار کی تیسری اور کیرئیر کی چھٹی فلم ہے۔