اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستانیوں میں شدید غصہ، لندن میں الطاف حسین کی رہائش کے گھیرائو کا خدشہ

لندن(بیورورپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیانات کے خلاف برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں شدید غم و غصے کی لہر ، اسکارٹ لینڈ یارڈ کے پاس شکایات کے ڈھیر لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے جلسہ میں فون پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے پاکستان کو گالیاں دیں جس پر پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے خود کو وطن دشمنوں کا آلہ کار ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ درج کر کے اسے انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا جائے اور عبرتناک سزا دی جائے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لندن میں مقیم محب وطن پاکستانی الطاف حسین کی رہائش گاہ کا گھیراؤ بھی کر سکتے ہیں۔