اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈاؤ یونیورسٹی نے سانپ کے کاٹےکی دوا تیار کر لی

سندھ (ہیلتھ ڈیسک) ڈاو یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ( ڈی یو ایچ ایس ) نے سندھ میں پہلی بار سانپ کے کاٹنے کے لئے دوا تیار کر لی ہے جس کو منظوری کرنے کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹیسے درخواست کی گئی ہے ۔ڈائو یو نیورسٹی میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان اور اینٹی اسنیک وونم کے سربراہ ڈاکٹر ضمیر احمد نے مشترکہ پریس کا نفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں سالانہ1500 سے 2000 افراد سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہو جاتے ہیں جن کی زندگیا ں بچانے کے لئے اینٹی اسینک وونم تیار کرلیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دوا کی تحقیق اور تیار ی پر 6سال لگے ہیں۔پروفیسر مسعود حمید نے بتایا کہ ہر سال 30 ہزار دویات تیار کی جا ئیں گی ۔دوا کی قیمت 600 روپے مقرر کی گئی ہے جس کی منظوری کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست ارسال کر دی گئی ہے ۔