اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان اور بھارت معاملات کے حل کیلئے براہ راست مذاکرات کریں: امریکا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے نیوز چینل اے آر وائی کے دفاتر پر حملے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کیلئے اہم ہے۔ ایم کیو ایم کارکنان کی گرفتاری اور دفاتر سیل کرنے سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔ پاک بھارت تعلقات کے بارے میں ترجمان مارک ٹونر نے کہا دونوں ملکوں کو معاملات کے حل کیلئے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کا حامی ہے۔ دوطرفہ تعلقات کی بحالی خطے کے استحکام کیلئے اہم ہے۔