اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فور جی کے بعد اب ’فائیو جی‘ ۔۔دنیا تبدیل ہونے جارہی ہے

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک سمارٹ دنیا میں رہ رہے ہیں مگرفائیو جی کی بدولت یہ آنے والے سالوں میں مزید اسمارٹ ہونے جارہی ہے ۔گوگل ، سیمسنگ ، ایریکسن سمیت دنیا کی دوسری چند بڑی کمپنیاں فائیو جی ٹیکنالوجی تخلیق کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔تھری جی اور فور جی کے بعدیہ اسمارٹ فونز اور ڈیٹا کنیکٹیوٹی دنیا کو ایک مرتبہ پھر نئی شکل دینےکا باعث بنے گی۔ فائیو جی کو موبائل نیٹ ورک کی اگلی نسل کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔یہ اپنی تکمیل کے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ٹو جی اور تھری جی نیٹ ورکس کو بنیادی طور پر آواز منتقل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا جبکہ فور جی کو ڈ یٹا ٹرانسمیشن کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔اب صارفین کو انتظاراس گھڑی کا ہےجب فائیو جی آئے جو موبائل فون میں ایچ ڈی موویز سیکنڈوں میں ڈاؤن لوڈ کر سکے۔5G کے صارفین،4G کے مقابلے میں زیادہ روانی کے ساتھ کالیں کر سکیں گے،ایس ایم ایس بھیجیں گےاور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔4G کے مقابلے میں5G کی رفتار میں10 گیگا بائٹ فی سیکنڈ کا اضافہ ہوگا جبکہ 4G کی رفتار ایک گیگا بائٹ فی سیکنڈ ہے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس میں ڈیٹا منتقل کرنے کی رفتار بھی حیران کن ہوگی۔ڈیٹا منتقلی کے لیے4G کی رفتار اس وقت تقریبا 50 ملی سیکنڈز ہے لیکن 5G اس رفتار کو ایک ملی سیکنڈ تک کم کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ صارفین کو 5Gحاصل کرنے کے لیے زیادہ رقم خرچ نہیں کرنی پڑےگی کیونکہ اس کی قیمت 4G سے کچھ ہی زیادہ ہوگی۔