اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ازبکستان میں اساتذہ کو تنخواہوں کی جگہ چوزے ملنے لگے

تاشقند: ازبکستان میں قومی خزانے میں کمی کے باعث اساتذہ کو انوکھی تنخواہ مل رہی ہے جہاں انہیں پیسوں کی جگہ چوزے دیئے جا رہے ہیں جن کی قیمت اڑھائی ڈالرہے۔ازبکستان میں بینکوں میں نقدی کی قلت کی وجہ سے حکومت کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے بعد اساتذہ کو تنخواہوں میں نقدی کی جگہ چوزے دیے جا رہے ہیں تاہم اساتذہ حکومتی فیصلے پر سخت ناراض ہیں جن کا کہنا ہے کہ پہلے ہمیں تنخواہ کی جگہ سبزیاں دی جاتی تھیں لیکن اب چوزے دیئے جا رہے ہیں۔ ایک استاد کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال ہمیں تنخواہوں کی جگہ آلو، گاجراورکدو دیے گئے اور اس بار ہمیں چوزے لینے پرمجبورکیا جا رہا ہے، اگر ہمیں چوزوں کی ضرورت ہوگی تو ہم مارکیٹ سے سستے داموں خرید سکتے ہیں۔دوسری جانب ازبکستان حکام کا موقف ہے کہ تنخواہ کے بجائے اساتذہ کو دیئے جانے والے چوزے بہت قیمتی ہیں اورایک چوزے کی قیمت اڑھائی ڈالرہے جو مارکیٹ ریٹ سے دوگنا ہے۔واضح رہے کہ ازبکستان کو کئی سالوں سے نقدی کی قلت کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی میں شدید تاخیرہوتی ہے جب کہ رواں ماہ کے شروع میں سرکاری ملازمین نے شکایت کی تھی کہ بینکوں میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے انھیں دو مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملیں۔