اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حضرت پیر محمد حیات شاہ کے 32واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 27 اگست کو شروع ہوں گی

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )حضرت پیر محمد حیات شاہ کے 32واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 27اگست کو شروع ہونگی جس میں ملک بھر سے عقیدت مند زائرین شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت پیر محمد حیات شاہ قبرستان مال منڈی ننکانہ صاحب کے 32واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 27اگست کو شروع ہونگی بعداز نماز عصر دربار پر چادر چڑھائی جائیگی جبکہ 28اگست بروز اتوار کو صبح 10بجے قرآن خوانی سے محفل کا آغاز کردیا جائیگا جس میں ملک بھر کے نامور علماء اکرام علامہ حضرت پیر سید ہدایت رسول شاہ ، پیر غلام دستگیر شاہ ، پیر غلام جیلانی شاہ ، علامہ الحاج شیخ محمد اکمل مدنی خطاب فرمائینگے اور ملک بھر سے عقیدت مند زائرین شرکت کرینگے۔