اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پیٹرولنگ پولیس چوکی گھمن والہ تیز رفتاری اورلاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرکے ڈرائیور گرفتار

تتلے عالی(احمد مغل سے )پیٹرولنگ پولیس چوکی گھمن والہ نے تیز رفتاری اورلاپرواہی پر مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی قبضہ میں لے لی تفصیل کے مطابق پیٹرولنگ پولیس چوکی گھمن والہ حسب معمول گشت پر تھے کہ فیصل آباد کی طرف سے آنے والا ٹرک نمبری k97\40کو رکنے کا اشارہ کیا جو کہ نہایت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا لیکن ڈرائیور نے ٹرک کو روکنے کی بجائے بھگا دیا جس پر پیٹرولنگ پولیس نے گاڑی کا پیچھا کرکے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔