اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

غصے کی آگ میں جلتی پریتی زنٹا کوچ سے الجھ بیٹھیں

موہالی(سپورٹس ڈیسک) پے در پے ناکامیوں سے کنگز الیون پنجاب کی مالکن پریتی زنٹا کا ضبط بھی جواب دے گیا، غصے کی آگ میں جلتی بالی ووڈ ادکارہ کوچ سے الجھ بیٹھیں، سنجے بنگر کو کرکٹ کا سبق پڑھانا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق کنگز الیون پنجاب کی رواں سیزن میں مسلسل ناکامیوں سے فرنچائز کی شریک مالکن پریتی زنٹا پر بھی بُرے اثرات مرتب ہورہے ہیں، چند روز قبل رائل چیلنجرز بنگلور سے میچ میں صرف ایک رن کی شکست پر ضبط کا دامن ان کے ہاتھ سے چھوٹ گیا، انھوں نے اپنی ٹیم کے کوچ سنجے بنگر کو کھری کھری سنانے کے ساتھ انھیں عہدے سے برطرف کرنے کی بھی دھمکی دی۔ پریتی کو سب سے زیادہ غصہ اہم ترین معرکے میں بیٹنگ آرڈر کے انتخاب پر تھا،اس ناکامی کے باعث ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریتی نے پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف کی موجودگی میںسنجے بنگر کے ساتھ بدتمیزی کی۔اگرچہ پریتی اور بنگر نے میڈیا میں معاملہ آنے کے بعد اسے مسترد کیا تاہم موقع پرموجود چار عینی شاہدین جھڑپ کی تصدیق کررہے ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ پریتی نے بنگر کو اننگز کے آخر میں اکشر پٹیل کے بجائے فرحان بہردیان کو میدان میں بھیجنے پرجھاڑ پلائی اور انھیں ناکامی کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا، اس موقع پر انھوں نے جو زبان استعمال کی اس نے وہاں موجود افراد کوحیران کردیا۔ اس مقابلے میں کپتان مرلی وجے کے 89 رنز کی بدولت کنگز الیون پنجاب ہدف کے قریب پہنچ کر بھی خالی ہاتھ رہ گئی، جنوبی افریقی بیٹسمین بہردیان نے 7 بالز پر ناٹ آؤٹ 9 رنز بنائے تھے، پریتی کے مطابق اس موقع پر اکشر پٹیل زیادہ بہتر ثابت ہوسکتے تھے جنھوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف گذشتہ ہفتے صرف 7 گیندوں پر 21 رنز اسکور کیے تھے۔