اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

الطاف حسین کے ذہنی توازن کی درستگی بہت ضروری ہے، پاکستان کے حوالے کیا جائے: اجمل پیارا

کھاریاں(ایم عمر)الطاف حسین کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اسکی درستگی بھی ضروری ہے برطانیہ پاکستانی غدار کو فوری پر پاکستان کے حوالے کر ے تا کہ اسے پاکستانی قانون کے مطابق سزا دی جائے الطاف حسین کے پاکستان کیخلاف بیان اور نعرے بازی سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ان خیالات کااظہارPTIیوتھ ونگ حلقہPP115چوہدری اجمل حسین پیارا وائس چیئرمین یوسی بدر نے کیا انہوں نے کہا کہ اس ملک میں غداروں اور انکے ساتھیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے حکمرانوں کی خاموشی کچھ منفی چیزہے مگر عوام اس طرح کی حالات کو قبول نہیں کرے گی آزادی رائے کا یہ مطلب نہیں کہ ملکی سالمیت کیلئے خطرات پیدا کیے جائیں الطاف حسین اور اسکے ساتھ غداروں کو عبرتناک سزادی جائے تا کہ آئندہ کو بھی ایسی جسارت نہ کرسکے پاکستان مملکت خداداد ہے جوقیامت تک قائم رہے گا الطاف حسین غدار کبھی ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوگا۔