کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لیزپر لی گئی سرکاری جگہ پر پلازے، سی این جی اسٹیشن ، پٹرول پمپس بن چکے، سروس روڈ خواب بن کر رہ گیا

کھاریاں(ایم عمر) لاہورسے راولپنڈی تک تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سروس روڈ کھاریاں شہر اس سہولت سے کیوں محروم ؟ تفصیلات کے مطابق کھاریاں جسے پاکستان کی امیر ترین تحصیل تصور کیا جاتا ہے سروس روڈ جیسے عوامی منصوبے سے محروم ہے جس کی سب سے بڑی وجہ این ایچ اے کی طرف سے لیز جگہ پر پلازے اور سی این جی اسٹیشن ،پٹرول پمپ اور دیگر عمارات تعمیر ہو چکی ہے جی ٹی روڈ کھاریاں پر اب اتنی جگہ میسر نہیں کہ سروس رو ڈ بنائی جاسکے پٹرول پمپ اور سی این جی کے سائن بورڈ بھی جی ٹی روڈ پر لگے ہوئے ہیں دوسری طرف پلازے بھی جی ٹی روڈ کی سڑک کے بہت ہی کم فاصلے پر بنائے گئے ہیں جبکہ اگرسروس روڈ کا کام شروع کر بھی لیا جائے تو ان پلازوں کی پارکنگ بالکل ختم ہو جاتی ہے این اایچ اے نے بغیر دیکھے یہ لیزنگ جاری کی ہیں کھاریاں شہر میں اب سروس روڈ کا قیام ایک خواب بن چکا ہے جبکہ عوامی حلقوں نے مطالبہ بھی کیا ہے کہ لاہور سے روالپنڈی تک ہر چھوٹے شہر میں سروس رود موجود ہے کھاریاں شہر کو اس عوامی سہولت سے کیوں محروم رکھا گیا ہے۔