اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

حکومت کنفیوزڈ، عوام کس کے ساتھ، فائدہ کون اٹھا رہا ہے؟ ناصر احمد چھپر نے سب بتا دیا

کھاریاں(ایم عمر)راہنماپاکستان تحریک انصاف حلقہPP155چوہدری ناصر احمدچھپرنے کہاہے کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں سخت کنفیوژن کا شکارہے ،سب ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے لوگ ہیں ملک کے بارے میں سوچنے والی جماعت صرف تحریک انصاف ہے ،اب عوام بدل رہی ہے تحریک انصاف گلی محلو ں میں پہنچ گئی ہے،خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں او ر ہسپتالوں کا معیار دیگر صوبوں کی نسبت بہترہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں عوام اورتحریک انصاف فوج کے ساتھ کھڑی ہے، حکمرانوں نے اس معاملے میں پوری قوم کو مایوس کردیاہے،انہوں نے کہاکہ دہشت گرد حکومت کی ناکام پالیسیو ں کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ملک دشمن عناصر اس ملک میں خارجی اور داخلی پالیسیوں کی ناکامی کی وجہ سے موجود ہیں یہ آپریشن خالصتاً دہشت گردی کے خلا ف ہے مگر وفاقی حکومت کے منشور میں دہشت گردی کاخاتمہ نہیں ہے اسی لیے بڑی کامیابیوں میں دشواری کا سامناہے اس مقصد میں نہ ہی وفاقی حکومت ساتھ دے رہی ہے اور نہ ہی حکومت پنجاب سنجیدہ دکھائی دیتی ہے ۔