اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٹیکس بچانے کیلئے آف شور کمپنی بنائی :عمران خان کے اعتراف نے تھر تھلی مچا دی

لاہور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن نے آف شور کمپنی بنانے کا اعتراف کیا ہے مقامی اخبار نے شائع ہونے والی خبر جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ عمران خان کا لندن کا فلیٹ بے نامی آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کی ملکیت تھا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے لندن میں جس فلیٹ کو 2003میں فروخت کرنے کا دعویٰ کیا تھا وہ بے نامی آف شور کمپنی کی ملکیت تھا۔رپور ٹ کے مطابق اپنے مختلف انٹر ویوز میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنا مذکورہ فلیٹ ساتھ لاکھ پندرہ ہزار برطانوی پاؤنڈز میں فروخت کیا لیکن انہوں نے اس فلیٹ کی آف شور کمپنی کی ملکیت سے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔پی ٹی آئی کے چیئر مین نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انھوں نے1983میں آف شور کمپنی اپنے اکاؤنٹنٹ کے کہنے پر ٹیکس بچانے کیلئے بنائی ۔انہوں نے کہا میں پیسہ پاکستان سے نہیں لا یا تھا میں نے فلیٹ بیچ کر پیسے پاکستان لے گیا تھا جبکہ نواز شریف اور ان کا خاندان منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستان سے پیسہ باہر لے گیا ۔