اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ملکی تاریخ کا فیصلہ کن وقت آگیا :عمران خان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کہتے ہیں پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت آگیا ، جمہوریت جتنی مضبوط ہوگی ملک اتنا ہی ترقی کرے گا ، وزیر اعظم آج جواب دینے آرہے ہیں ، پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت بہت ضروری ہے ۔ مانچسٹر میں تقریب سے خطاب ، کپتان کا مخصوص انداز ، بولے پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن آگیا ، وزیر اعظم پاناما لیکس پر سوالوں کے جواب دینے آرہے ہیں ، پارلیمنٹ کے اجلاس کا شدت سے انتظار ہیں ، شرکت بھی ضروری ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا جمہوریت میں ہر کوئی جوابدہ ہوتا ہے ، جمہوریت جتنی مضبوط ہوگی ملک اتنا ہی ترقی کرے گا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا بہتر مستقبل کیلئے میگا پراجیکٹس کے بجائے پیسہ انسانوں پر خرچ کرنا ہوگا ۔