اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کترینہ کے ساتھ جتنی محبت ہے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا،رنبیر کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بارے میں خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور اب رنبیر کپور نے کترینہ کیف کے ساتھ محبت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں فلم “عجب پریم کی غضب کہانی” کے دوران ہی کترینہ سے محبت ہوگئی تھی ۔ اداکارکا کہنا تھا کہ مجھے کترینہ سے جتنی محبت ہے میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا جب کہ کوئی بھی میرے اور اداکارہ کے رشتے کو سمجھ ہی نہیں سکتا ہے۔ ایک میگزین کو انٹرویو کے دوران رنبیر کا کہنا تھا کہ “عجب پریم کی غضب کہانی” فلم دل کو چھو لینے والی تھی اور وہ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے. رنبیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ کترینہ کیف میرے والدین کے علاوہ دوسری شخصیت ہیں جن سے میں بہت متاثرہوں اوراس نے میرا بہت حوصلہ بڑھایا ہے.