اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

انگریزی سے متعلق سوال پر میرا برہم،قوم کوسٹارز کی عزت کرنے کی نصیحت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )میرا فلم ”ہوٹل“کی پرموشن کی ایک تقریب میں ’ان کی‘ انگریزی سے متعلق سوال پر برہم ہو گئیں ۔دوران تقریب خاتون صحافی نے سوال کیا کہ”میرا“ کی انگریزی تو بہت مشہور ہے کیا ’میرا‘کی فلم بھی مشہور ہو گی؟یہ سوال اداکارہ کو کچھ کاص پسند نہ آیا انہوں نے ناخوشگوار ہوگیا اور انہوں نے کہا صرف انگلش میں کیئے گئے سوال کا جواب انگلش میں دوں گی۔ اور انہوںنے کہا ’دیکھیں آپ کا چینل اردو میں ہے،جب یہ چینل انگلش میں ہو جائے گا تب انٹرویو دوں گی۔ انہوں نے کہا پاکستانی سٹارز کو ملک سے باہر عزت مل رہی ہے لیکن ملک میں احترام نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے سٹارز کی عزت کریں نا کہ ان کا مذاق اڑائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ بھارت میں ہوتیں تو ان کو بہت عزت ملتی۔ خیال رہے کہ اپنی ”گلابی انگریزی“کی وجہ سے مشہور اداکارہ میرا آج کل اپنی فلم ”ہوٹل“کی پرموشن میں مصروف ہیں۔