اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

والد کا کلام پڑھ کے مجھے طاقت ملتی ہے،امیتابھ بچن

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے والد اور بھارت کے معروف شاعر ہری ونش رائے سے بے حد متاثر ہیں ۔امیتابھ نے کہا کہ وہ اپنے والد کی زندگی میں بھی ان کے شاعرانہ کلام اور تحریروں سے استفادہ کرتے تھے اور 2003میں ان کے انتقال کے بعد وہ مزید باقاعدگی سے والد کا کلام پڑھنا انھوں نے اپنے معمول میں شامل کرلیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ والد کا کلام پڑھ کے مجھے نئی طاقت ملتی ہے۔امیتابھ کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھ پر کوئی کڑا وقت آیا یا مصیبت کی گھڑی میں والد کے کلام سے مجھ آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا اور میری پریشانی میں بھی کمی ہوئی۔