اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایشوریہ کا انوکھا روپ

کانز ،فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 15 سال سے ہر بار ایک نئے انداز میں کانز فلم فیسٹول میں جلوہ گر ہونے والی بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اس بار بھرپور توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ وجہ تھے ان کے جامنی ہونٹ۔اس سال کانز فلم فیسٹول میں ایشوریہ رائے بچن کی نئی آنے والی ’’سربجیت‘‘ کا پریمیئر بھی سجا۔ ایشوریہ فلم کی تشہیر کیلئے پوری کاسٹ کے ساتھ فیسٹول میں شریک تھیں مگر شرکاء کی توجہ کا محور بس وہی رہیں۔ اداکارہ نے اپنے ہونٹوں پر جامنی لپ اسٹک لگا رکھی تھی۔مشہورومعروف فیشن ڈیزائنر ’’رمی کاڈی‘‘ کے تیارکردہ خوبصورت گلابی ایوننگ گاؤن میں ملبوس دلکش اداکارہ نے جامنی لپ اسٹک لگا کر بڑے پراعتماد انداز میں ریڈ کارپٹ پر واک بھی کی۔ایشوریہ رائے بچن گزشتہ 15 سال سے مشہورکاسمیٹکس کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر کانز فلم فیسٹول میں شریک ہوتی آئی ہیں۔ ہربار ان کا انداز خاصا دل موہ لینے والا ہوتا ہے مگردفعہ یہ نرالا انداز شاید اس لیے بھی اپنایا گیا کہ ایشوریہ کو اپنی فلم کی تشہیر بھی کرنی تھی۔ایشوریہ کے جامنی ہونٹ سوشل میڈیا پر بھی خاصے زیر بحث رہے۔ کچھ نے ناپسند کیا تو کچھ نے ایشوریہ کو سراہا کیونکہ ان کے نزدیک یہ بڑی ہمت کی بات ہے کہ آپ فیشن کیلئے ایسا انداز اپنائیں۔کچھ نے تو اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔