اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ اپنے قریبی دوست اور ریڈیو جوکی انمول سے آج رشہ اذدواج میں منسلک ہوگئیں۔بالی ووڈ میں رواں سال اداکاراؤں کی شادی کا سال قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ رواں سال اداکارہ پریتی زنٹا، بپاشا باسو سمیت متعدد اداکارائیں شادی کے بندھن میں بند چکی ہیں تاہم اب فلم ’’میں ہوں نا‘‘ کی 34 سالہ اداکارہ بھی آج شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ 7 سالہ طویل دوستی کے بعد ریڈیو جوکی انمول سے آج شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، جس کا اعلان ریڈیو جوکی انمول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا جب کہ شادی کی تقریب میں فلمی شخصیات اور قریبی دوستوں نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ امریتا راؤ نے فلم ’’میں ہوں نا‘‘، ’’ویوا‘‘ اور ’’جولی ایل ایل بی‘‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔