اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ماضی کی معروف اداکارہ زیبا 71 برس کی ہوگئیں

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی فلموں کے سنہری دور کی معروف اداکارہ زیبا نے زندگی کی 71 بہاریں دیکھ لیں۔10ستمبر 1945 کوبھارتی شہرانبالہ میں جنم لینے والی شاہین المعروف زیبا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1962 میں فلم ’چراغ جلتا رہا‘ سے کیا ، جس میں انھوں نے فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی، کمال ایرانی اوردیگر فنکاروں نے پہلی بار کام کیا تھا۔زیبا نے اپنے فنی کیریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں اپنے شوہر محمد علی مرحوم کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔اداکارہ زیبا کی فنی خدمات کے صلے میں ان کو 4 نگار ایوارڈ زاور الیاس رشدی گولڈ میڈل ایوارڈ کے علاوہ دیگر اعزازات مل چکے ہیں۔