اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,725FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

یامی گوتم ہریتک روشن کی تعریفوں کے پل باندھنے لگیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم جو اپنی نئی فلم’’قابل‘‘میں ہریتک روشن کیساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں ۔ہریتک روشن سے اتنی متاثر ہوئی ہیں ان کی تعریفوں کے پل باندھنے شروع کردیے ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں یامی گوتم کا کہنا تھا کہ ہریتک روشن کے ساتھ کام کا تجربہ بہت زبردست رہا یامی گوتم کے مطابق ہریتک روشن غیر معمولی انرجی کے مالک انسان ہیں وہ سیٹ پر بالکل بھی نہیں تھکتے۔ان کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے کواسٹارز کا بہت خیال رکھتے ہیں مجھے بھی انھوں نے بہت رہنمائی دی۔یہاں تک کہ شوٹنگ کے دوران میں کئی بار تھک کے بیٹھ جاتی تھی تو وہ میرے پاس آکر میرا حال پوچھتے تھے۔