اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سلمان اور کترینہ 4 سال بعد ایک بار پھر فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کے ساتھ 4 سال بعد فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان طویل عرصہ معاشقہ رہا ہے لیکن 2012 میں دونوں کی ایک دوسرے سے علیحدگی کے بعد سلو میاں نے ان کے ساتھ فلموں اور اشتہارات میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ کترینہ اور رنبیر پور میں دوریوں کے بعد اب سلو میاں اور باربی ڈول میں قربتیں بڑھ گئی ہیں جس کے بعد اب سلو میاں نے اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج فلمز نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اک تھا ٹائیگر‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گی جب کہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض علی عباس ظفر سرانجام دیں گے اور فلم اگلے سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔