اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستانی ٹیم میں شامل وہ پہلا کھلاڑی جو برطانیہ میں پیدا ہوا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم میں شامل آل راؤنڈر عماد وسیم کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے اور وہ پہلے ویلش کھلاڑی ہیں جو پاکستانی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کرک ٹیل کے مطابق عماد وسیم 18 دسمبر 1988 کو برطانیہ کے زیر انتظام ملک ویلز میں پیدا ہوئے اس لیے ان کے پاس پاکستانی کے علاوہ برطانوی شہریت بھی ہے۔ وہ پہلے ویلش کھلاڑی ہیں جو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ عماد وسیم کے پسندیدہ کھلاڑی سابق کپتان وسیم اکرم ہیں اور وہ انہی کی طرح آل راؤنڈر بننا چاہتے ہیں۔ عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ پیدا دوسرے ملک میں ہوئے ہیں لیکن ان کا سب کچھ پاکستان ہے اور وہ اپنے پیارے ملک کی طرف سے کھیل کر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ عماد وسیم نے مئی 2015 میں زمبابوے کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور اسی مہینے انہوں نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو بھی کیا۔ وہ ورلڈ کپ جیتنے والی قومی انڈر 19 ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں جبکہ 2008 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں وہ قومی ٹیم کے کپتان تھے۔