محکمہ شماریات کا ڈیٹا سر وے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ دور حاضر میں محکمہ شماریات کا ڈیٹا سر وے انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہو ںنے تمام ڈویژنل و ضلعی افسران پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے پنجاب 2014 ‘مکس( MICS 2014 ( کی رپورٹس جوکہ محکمہ شماریات ‘ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور یونیسیف کے اشتراک عمل سے شائع کی ہے اس سے بھر پور فائد ہ اٹھاتے ہو ئے اپنی فیوچر پلاننگ اور فیصلہ سازی کے لئے وضع کر دہ رپورٹس کی مدد سے اپنے دفتری امو رمیں بہتری لائی جا سکے گی۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے محکمہ شماریات اور یونیسیف کے اشتراک سے ضلع کونسل ہال گوجر انوالہ میں ایم آئی سی ایس2014 کی رپورٹس پر منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان ‘ ڈی سی او نارووال رفاقت علی نسوانہ‘ ڈائر یکٹر جنرل شماریات پنجاب ساجد رسول‘ یونیسیف پنجاب آفیسر نعمان غنی ‘ ڈپٹی ڈائر یکٹر رانا عبدالرحمن ‘ ہیلتھ نیوٹریشن یونیسیف ڈاکٹر نائلہ ‘ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ ملک اللہ یار ‘ ڈائر یکٹر کالجز غلام سرور سپرا ‘ ڈی او پلاننگ ڈاکٹر محمد غیاث‘ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلاننگ میڈم مہر النساء‘ مینجر چائلڈ اینڈ بانڈڈ لیبر پراجیکٹ میڈم مقدس فردوس کے علاوہ مختلف محکمو ںکے ڈویژنل اور ضلعی افسران نے ورکشاپ میں شر کت کی۔ کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف نے مزیدکہا کہ مکس رپورٹس 2014 کی روشنی میں ڈویلپمنٹ ریسرچ اورینٹڈ ماحول تشکیل دیا جاسکتاہے ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد معاشرہ میں ماں اور بچہ کی صحت کی سہولیات سے آگا ہی فراہم کرنا ہے جس سے صحت مندانہ سر گرمیوں کو فروغ ملے گا۔ کمشنر نے افسران پر ز ور یا کہ ایسے دیہی علاقے جہاں پر سہولیات کا فقدان ہے وہاں پر ریسورسز استعمال کر کے صحت ‘ سینی ٹیشن اور صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تا کہ صحت مند اور خوشحال معاشر تشکیل دیا جا سکے۔ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا وژن ہے کہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے عوام کو بھی صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر مہیا کی جائے۔ اس مقصد کے لئے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ وزیر اعلی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سرعت سے عمل پیرا ہے انہو ںنے اس امر پر زور دیا کہ گوجر انوالہ ڈویژن میں محکمہ شما ریات کا ڈیٹا رپورٹس 2014 کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیا جائے ا س موقع پر ڈی جی شماریات پنجاب ساجد رسول ‘یونیسیف آفیسر نعما ن غنی ‘ نیوٹریشن آفیسر یونیسیف ڈاکٹر نائلہ ودیگر نے مکس رپورٹس 2014 پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ حاضرین نے اس ورکشاپ کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ای ڈی او ڈاکٹر محمداسلم شاہین نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ محکمہ شماریات نے پنجاب کا سوشل سیکٹر کا چہرہ آپ کے سامنے رکھ دیا ہے انہو ںنے کہاکہ 2011 کی نسبت 2014 کے سروے میں بہت بہتری نظر آئی ہے ۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

− 1 = 2