اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٹوئٹر نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

کیلیفورنیا(دلچسپ ڈیسک)ٹوئٹرنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی جس کے مطابق ٹویٹ کرتے ہوئے تصاویر، ویڈیوز اور ویب لنکس کو 140 حروف میں شمار نہیں کیا جائے گا اس طرح ٹویٹ کے متن میں مکمل 140 حروف لکھنے کی اجازت ہوگی۔معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں زیادہ سے زیادہ 140 حروف لکھے جا سکتے ہیں۔ اکثر لوگ اپنی ٹویٹس میں تصاویر، ویڈیوز اور ویب لنکس بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں جس کے بعد صارفین کے پاس اپنی بات لکھنے کے لیے دستیاب حروف مزید کم ہو جاتے ہیں لیکن اب ٹوئٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ ان 140 حروف کی پابندی میں ویب لنکس اور میڈیا فائلز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یعنی ویب لنک کے حروف اور تصاویر ٹویٹ میں گنتی نہیں ہوں گی۔2006 میں اپنے آغاز کے وقت ٹوئٹر نے زیادہ سے زیادہ 140 حروف کی پابندی اس لیے رکھی تھی کہ فون پرایک ٹیکسٹ میسج میں کوئی بھی ٹویٹ مکمل وصول کی جا سکے لیکن آج کے انٹرنیٹ صارفین اپنی تحریروں میں تصاویراورویڈیوز بھی شامل کرتے ہیں اس لیے ٹوئٹرنے فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی بھی ٹوئٹ کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز اورویب لنکس لگائے جاسکتے ہیں جنہیں 140 حروف کی حد میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو ٹوئٹر استعمال کرنے کی جانب راغب کرنا ہے تاہم یہ تبدیلی دو ہفتوں کے بعد ٹوئٹرپر دیکھی جا سکے گی۔