اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں شوہرکی دوسری شادی پر بیوی نے گھر کو آگ لگادی

جیزان(دلچسپ ڈیسک)بعض اوقات انسان جذبات اورغصے میں اپنے حواس کھو بیٹھتا ہے اور ایسا قدم اٹھالیتا ہے جس پر وہ بعد میں ملامت کرتا ہے لیکن اس وقت تک سب ختم ہوچکا ہوتا ہے ایسا ہی ہوا سعودی عرب میں جہاں خاتون نے شوہرکی جانب سے دوسری شادی کرنے پراپنے گھرکو ہی آگ لگا ڈالی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبے جیزان میں ایک خاتون نے اس وقت اپنے ہی گھر کو آگ لگادی جب اسے اس کے شوہر کی جانب سے موبائل فون پرپیغام آیا کہ اس نے دوسری شادی کرلی ہے اوروہ اپنی بیوی کے ساتھ ہنی مون کے لیے بیرون ملک بھی جاچکا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون 6 بچوں کی ماں ہے جب کہ اس کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی اوراس نے شوہر سے بدلہ لینے کیلئے اپنے گھر کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں خاتون کا ایک بچہ زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔