اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کی بورڈ کے بغیر ہی ٹائپنگ کرنے والا منفرد اورجدید دستانہ

لاس اینجلس(دلچسپ ڈیسک)امریکی کمپنی نے ایسا جدید کی بورڈ تیار کیا ہے جس میں کوئی بٹن موجود نہیں اور یہ ایک مختصر سے دستانے جیسا ہے جسے ہاتھ پر پہننے کے بعد کسی بھی جگہ جیسے کہ میز یا بستر وغیرہ کو فون اور کمپیوٹر کے لیے کی بورڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس جدید کی بورڈ کو ’’ٹیپ اسٹریپ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک پٹی کی طرح ہے جس میں 5 سوراخ ہیں تاکہ اسے ہاتھ پر پہنا جا سکے۔ اس کے بعد اسے بذریعہ بلوٹوتھ کمپیوٹر یا اسمارٹ فون سے جوڑے جانے کے بعد ٹائپنگ کی جا سکتی ہے۔ اس میں بظاہر کوئی کی بورڈ موجود نہیں ہوتا لیکن جب کسی بھی سطح پر آپ انگلی سے چھوئیں گے یہ پہچان جائے گے کس لفظ پر انگلی رکھی گئی ہے۔اسے استعمال کرنے کے لیے صرف یہ پتا ہونا چاہیے کہ کون سا لفظ کی بورڈ پر کہاں موجود ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ میز، بستر یا کسی بھی جگہ پر بغیر کسی کی بورڈ کے ہوتے ہوئے بھی ٹائپ کر سکتے ہیں۔ یہ بڑا لچکدار دستانہ ہے تاکہ باآسانی انگلیوں کو حرکت دی جا سکے۔ اسے ضرورت کے تحت فعال کرنے کے لیے انگوٹھے کو 3 مرتبہ ایک ساتھ حرکت دینے سے یہ اپنا کام شروع کر دیتا ہے۔ دیگر بلوٹو ٹوتھ، وائرلیس یا اشاروں سے چلنے والے کی بورڈز کے مقابلے میں اس کی کارکردگی سب سے بہتر ہے۔ یہ کی بورڈ ریچارج ایبل ہو گا جسے مائیکرو یو ایس بی کیبل سے چارج کیا جا سکے گا۔ بچوں اور بڑوں کے استعمال کے لیے اس میں مختلف سائزز بھی دستیاب ہوں گے۔