اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر مظالم کی داستان قائم کر کے خطے میں دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا، برسٹر چوہدری عمران خورشید

آئرلینڈ (اوورسیز ڈیسک) اس وقت مسئلہ کشمیر عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس کا اقوام متحدہ کی کراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار برسٹر چوہدری عمران خورشید نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر طلم و ستم کی داستان قائم کر کے خطے میں بڑے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے اس وقت دنیا بد ترین دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم انسانیت کو امن کے ایک ایجنڈے پر متحد ہو کر بھارت کو اس ظلم و ستم سے روکنا ہو گا۔
اہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو ختم کرے اور مسلمانوں کے مذہبی عبادات پر پابندیاں ختم کرے۔ بھارت تمام اقلیتوں کے ساتھ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک کرے اور میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی خاموشی ختم کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیر کے درینہ مسائل حل کرنے میں مدد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے اس ظلم و ستم کے خلاف ایک ریلی کا اہتمام کریں گے جس کا مقصد بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں پر ظلم و ستم کے بارے میں دنیا کو اگاہ کرنا ہو گا۔