اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کلوننگ سے انسان تو بنالیں گے مگروالدین کون ہوں گے

بوسٹن(ٹیکنالوجی ڈیسک)سائنسداں اب انسانی جینوم کی فیبریکیشن کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ انسانی کروموسومز میں موجود تمام ڈی این اے کی مینوفیکچرنگ کے لیے کیمیکلز استعمال کریں گے مگر اس کام کا ممکنات کا حصہ بننا، لائف سائنس کمیونٹی میں الجھن کا باعث بھی بن رہا ہے اورتشویش کا بھی کیونکہ اس طرح کی کلوننگ کے ذریعے ایسے انسان پیدا ہوسکیں گے جن کے بائلوجیکل پیرنٹس سرے سے ہی نہیں ہوں گے۔اگرچہ یہ منصوبہ ابھی تک آئیڈیا فیز میں ہے اور اس کے لیے خاصی ایڈوانس ڈی این اے سنتھیسس کی ضرورت ہوگی مگر پچھلے ہفتے یہاں کے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں ایک کلوز ڈور سیشن میں اس پر گرماگرم بحث ہوئی ۔اس سے پہلے اجلاس میں شریک ڈیڑھ سو شرکاء کو سختی سے تاکید کی گئی کہ وہ اس دوران نہ تو نیوز میڈیا سے رابطہ کریں اور نہ ٹوئیٹر پر کوئی پوسٹ کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کلونڈ ڈی این اے کے 23040 مختلف فریگمینٹس کی شکل میں مکمل انسانی جینوم ساٹھ ٹرے میں سما سکتے ہیں۔