اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاک بھارت کشیدگی؛ پیپلز پارٹی کا حکومت سے مشروط تعاون پر اتفاق

کراچی(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت آج پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کیلیے حکمت عملی طے کرلی۔پیپلزپارٹی کا وفد بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت اجلاس میںشرکت کرے گا۔ پارٹی پالیسی کوحتمی شکل دینے کیلیے بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روزسینئر رہنماؤں سے مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی سے نمٹنے کیلیے پیپلزپارٹی نے عسکری قیادت کی بھرپور حمایت کافیصلہ کیاہے جب کہ سیاسی محاذ پر حکومت سے مشروط تعاون کی تجویزپراتفاق کیاگیاہے۔سینئررہنماؤں نے بلاول بھٹوزرداری کو مشورہ دیاکہ پیپلزپارٹی اپناسیاسی وزن مکمل طورپرحکومت کے پلڑے میں ڈالنے کے بجائے حکومت کوخارجہ پالیسی پرسیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لیے دباؤبڑھایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ بھارتی جارحیت پرپیپلزپارٹی اوراس کے کارکنان اپنی افواج کے ساتھ ہوں گے اورمشکل وقت میں فوج کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ پیپلزپارٹی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میںقومی یکجہتی کیلیے حکومت سے آل پارٹیزکانفرنس بلانے کابھی مطالبہ کرے گی۔رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیا کہ موجودہ صور تحال پرگہری نظررکھی جائے گی اورکسی بھی حکومتی فیصلے کی حمایت سے قبل مشاورت کی جائے گی۔ امکان ہے کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کے سامنے خارجہ پالیسی کے کمزور پہلوؤںکواجاگر کرے گی اورمطالبہ کرے گی کہ کشیدگی پرقومی اورعسکری قیادت کامشترکہ اجلاس بلایاجائے اورمستقل وزیرخارجہ تعینات کیاجائے۔ بلاول خورشیدشاہ اورقمر زمان کائرہ کے ہمراہ اتوارکی شب اسلام آبادپہنچ گئے۔ دریں اثنا بلوچستان کی کوآرڈینیشن کمیٹی سے ملاقات میں بلاول نے کہا کہ پارٹی کی نئی تنظیمیں2018کے عام انتخابات کی بھرپورجوش وجذبے کے ساتھ تیاری کریںکیونکہ پیپلزپارٹی کوعوام کی حمایت سے یہ انتخابات جیت کرحکومت بناکراپنی جمہوری اورعوامی پالیسیاںنافذ کرناہیں، اس موقع پر سردار فتح محمد حسنی،سینیٹر صابر بلوچ، علی مدد جتک اور دیگر رہنماؤں نے بلاول بھٹو کوتنظیم نو کے حوالے سے سفارشات پیش کیں۔علاوہ ازیں سانحہ کارسازکی برسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلیے بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ، فریال تالپور، قائم علی شاہ، قمرزمان کائرہ، سعید غنی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، یہ ریلی16اکتوبر کو بلاول ہاؤس سے شروع ہوگی اور کارساز پر اختتام پذیر ہوگی، پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ کارکنان اور عوام کو متحرک کیا جا رہا ہے، یہ ریلی کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہوگی۔