اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اقتصادی راہداری کے تحت 874 کلو میٹر طویل 4 شاہراہوں کی تعمیر مکمل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت قراقرم ہائی وے کے خنجراب رائے کوٹ سیکشن این35 اور برہان پنڈی بھٹیاں موٹروے سمیت 874 کلو میٹر پر مشتمل 4 شاہراہیں مکمل کر لی گئیں۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بننے والی16 شاہراہوں میں سے حکومتی دعووں کے باوجود اب تک 120 کلو میٹرک کے تھاکوٹ حویلیاں سکیشن (این35)، 285 کلو میٹر کے براہما ڈی آئی خان موٹروے اور392 کلو میٹر کے ملتان سکھر موٹروے جیسے اہم منصوبوں پرکام شروع نہیں کیا جا سکا۔مذکورہ منصوبے اب تک صرف کنٹریکٹرز کی دستیابی کے مراحل تک ہی پہنچ پائے ہیں، دستاویزات کے مطابق147کلو میٹرکے رائے کوٹ تھاکوٹ سیکشن (این 35)کی بحالی کا 95 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، اسی طرح 449 کلو میٹر این85کے سراب خوشاب سیکشن کا 75 فیصد کام مکمل کیاگیاہے،59 کلو میٹر کے حویلیاں برہان سیکشن (این35)موٹروے کا اب تک صرف 40 فیصدکام مکمل کیا جا سکا ہے۔