اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جب کہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں چئیر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت کل جماعتی کانفرنس میں سیاسی قائدین کا اجلاس ہوا تھا جس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا۔