اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

چین نے پاکستان کو تنہا نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں وہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔میڈیا رپورٹس میں وزارت خارجہ میں سینئر حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ایک سینئرعہدیدار کا کہنا ہے کہ چین امن کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے تاہم اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو چین پاکستان کا ساتھ دے گا ۔ انھوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ماضی کی جنگوں کی طرح ہمیں سپورٹ کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کہہ چکے ہیں کہ جہاں تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا تعلق ہے تو چینی سائیڈ طرفین سے مسلسل رابطوں میں ہے اور امید ہے کہ دونوں ملک امن وامان کے لیے مل جل کر کام کریں گے دریں اثناء گزشتہ روز چین نے اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی اپیل بھی ویٹو کر دی تھی۔