اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیاسی اور لسانی مفادات مردم شماری کی راہ میں رکاوٹ ہیں، چیف شماریات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ سیاسی اور لسانی مفادات مردم شماری کی راہ میں رکاوٹ ہیں جب کہ مردم شماری کو قابل اعتماد بنانے کیلئے فوج کی نگرانی ضروری ہے۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق چیف شماریات آصف باجوہ نے ماہانہ بریفنگ میں کہا کہ ہماری قوم بے اعتبار ہے،1991میں مردم شماری فوج کے بغیر کرائی گئی جسے بعد میں کینسل کرنا پڑا اس لیے مردم شماری کو قابل اعتماد بنانے کے لیے فوج کی نگرانی ضروری ہے جب کہ سیاسی اور لسانی مفادات مرم شماری کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ اگر مردم شماری میں سندھ کی آبادی 7 کروڑ سے کم دکھائی گئی تو قبول نہیں کریں گے، سپریم کورٹ مردم شماری کے حوالے سے جو بھی فیصلہ دے گی اسے مشترکہ مفادات کونسل میں لے کر جائیں گے، میں براہ راست اس فیصلہ پر عملدرآمد نہیں کر سکتا ہوں، وزیر خزانہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مردم شماری مرحلہ وار کرانے پر غور کیا گیا ہے۔