اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ قراردادخوش آئند ہےعملدرآمد کیلئےواضح اورٹھوس لائحہ عمل سامنےآنا چاہیے۔قاضی عتیق الرحمن

ایبٹ آباد(نامہ نگار)پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن نے کہاہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ قراردادخوش آئند ہے قراردادوں پر عملدرآمد کروانے کیلئے کوئی واضح اورٹھوس لائحہ عمل سامنے آنا چاہیے تھا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مظالم دیکھنے کے بجائے فاٹا کو شورش زدہ قراردینے کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں سفارتی محاذ پر حکومت کمزوری دکھانے کی بجائے پوری سرعت اورجرات کے ساتھ فرنٹ فٹ پر آکر کھیلے نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والا اجلاس کچھ ضروری معاملات پر عملدرآمد کا تقاضا کرتاہے پوری قومی قیادت نے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی تاہم اس کو محض مساجد ، مدارس اورلاؤڈاسپیکر زکی بندش تک محدود کردیاگیا جو قابل افسوس ہے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کروانا ضروری ہے پارلیمان میں بیٹھے بلوچستان کے لیڈرکا یہ بیان کہ چادر اٹھا کر ہندوستان یا افغانستان چلے جائیں گے محب وطن لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے حکومت ان جیسے لوگوں سے قوم کی تقدیر کے فیصلے کروارہی ہے ہندوستان کی طرف سے جارحیت پر پوری قوم یکجا اوریکجان ہوکر لڑے گی اپنی سپاہ کی پشت پر ہیں وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر سے کلبھوشن اوربلوچستان میں بھارتی مداخلت جیسے اہم ترین نکات کو عالمی دنیا کے سامنے نہ رکھ کر معذرت خواہانہ رویہ اپنایاہے حکومت کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے اختلاف کے باوجود بھارتی جارحیت کے خلاف اکٹھے ہونا پاکستان مخالف قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے کشمیر کاز کے ساتھ محض کمٹمنٹ کی باتیں کرنے کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے کشمیر عالمی توجہ حاصل کرچکاہے اس اہم موقع کو کسی صورت ضائع نہیں ہونا چاہیے خطے کے ممالک پر بڑھتے ہوئے بھارتی اثرورسوخ کو ختم کرنے کیلئے مضبوط خارجہ پالیسی اورطاقتور سفارتی کوششیں خطے میں طاقت کے توازن کو برقراررکھیں گی حکومت کو جرات مندانہ فیصلے ہی نہیں ان پر عملدرکروانا پڑے گاان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری سردارمحمد شکیل ، راجہ قدیر اقبال ، اورنگزیب خان جدون اوردیگر موجود تھے ۔