اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فلم انڈسٹری میں شادی برقرار رکھنا مشکل کام نہیں،کرینہ کپور

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ میں جہاں فرحان اختر۔ ارادھنا اور ہریتک روشن ۔ سوزانے خان سمیت کئی جوڑوں میں علیحدگی ہوچکی ہے وہیں اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں شادی کو برقرار رکھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اور اس میں کسی بھی فرد کی اپنی کوشش ضروری ہوتی ہے ۔کرینہ کپور خان جو ان دنوں اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ لندن میں ہیں اور ان کے آپس کے تعلقات انتہائی مستحکم جارہے ہیں کا ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو کے دوران کہناتھا کہ ہر رشتہ چاہے اس کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہویا نہ ہو کو الگ طرح کی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور اس کے لیے الگ طرح سے نمٹنا پڑتا ہے مگر بعض اوقات ان مسائل یا مشکلات کے حل کے لیے کی جانیوالی کوششیں کامیاب نہیں ہوپاتیں مگر اس کے باوجود میرے نزدیک فلم انڈسٹری میں شادی کو قائم رکھنا کوئی مشکل نہیں ہے۔اس کے لیے میاں اور بیوی دونوں کو ہی ایک دوسرے کا احساس کرنا ہوتا ہے اور میں اس لحاظ سے خوش قسمت ہوں کی میرے شوہر سیف علی خان بہت تعاون اور محبت کرنے والے ہیں اور میں بھی ان کا ہر طرح سے خیال رکھتی ہوں یہی وجہ ہے کہ ہماری شادی ابھی تک کامیاب جارہی ہے۔