اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پانامہ لیکس، تحقیقات کیلیے پاکستان کمیشن آف انکوائری بل منظور

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے ایک ترمیم کے ساتھ پاکستان کمیشن آف انکوائری بل2016کی اتفاق رائے کے ساتھ منظوری دے دی، مجوزہ قانون پارلیمنٹ سے حتمی منطوری کے بعدانکوائری کمیشن ایکٹ مجریہ 1956 کی جگہ نافذالعمل ہوگا جس کے تحت پانامہ پیپرز سمیت کسی بھی معاملے کی انکوائری کیلیے قائم کردہ کمیشن کو ضابطہ دیوانی کے ساتھ ضابطہ فوجداری کے تحت بھی اختیارات حاصل ہو جائیںگے۔کمیشن ایک معین مدت کے اندرانکوائری کرانے کا پابند ہو گا لیکن مخصوص حالات میںمدت میں توسیع ہوسکے گی جبکہ کمیشن کی عبوری اور حتمی رپورٹ کو لازمی طورپرعام کیاجائے گا، کمیشن کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہوںگے اور کسی بھی شخص کوطلب کرکے بیان حلفی پران کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے گا، کمیشن کوکام میں رکاوٹ ڈالنے، اسے اسکینڈلائز کرنے، توہین کرنے یا حکم عدولی پر سزاؤں کا اختیار بھی حاصل ہوگا جبکہ ملک سے باہر انکوائری کیلیے ماہرین کی خدمات حاصل حاصل کی جاسکیں گی۔بدھ کوکمیٹی کااجلاس چیئرمین محمود بشیر ورک کی صدارت میںہواجس میںپاکستان کمیشن آف انکوائری بل کاجائزہ لیاگیا۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامدنے بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ نئے مجوزہ قانون کے تحت کمیشن کوزیادہ بااختیار کر دیا گیا ہے اوراب اسے کرمنل کورٹ، بیرون ملک تفتیش کے لیے ٹیم بنانے اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا اختیاردے دیا گیا ہے۔نئے مجوزہ قانون کے تحت اب کوئی بھی شخص کمیشن کومعلومات فراہم کرنے کا مجاز ہو گا اور حمود الرحمن، ایبٹ آباد و دیگر کمیشن کی طرح رپورٹ خفیہ نہیںرہ سکے گی بلکہ حکومت رپورٹ کوعام کرنے کی پابند ہوگی۔متحدہ قومی موومنٹ کے ایس اے اقبال قادری نے تجویزدی کہ مجوزہ قانون میں ترمیم کر کے ارکان کی تعداد زیادہ سے زیادہ 5 مقررکی جائے اورتمام ارکان سپریم کورٹ یاہائی کورٹس کے رٹائر یا حاضرسروس جج ہوں۔ انھوںنے تجویزدی کہ کمیشن کے ساتھ معاونت کیلیے مقرر کیے جانے والے سرکاری افسران گریڈ 17کے بجائے گریڈ 18 کے ہوں۔