تواناٰئی بحران کا واحد حل درآمدہ گیس تیل ذخیرہ کی گنجائش بڑھائی جائے : پی آئی پی=

Energy Crises

اسلام آباد وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2018میں ملک میں وافر توانائی ہوگی جبکہ ملک میں جاری توانائی بحران کا واحد حل صرف اور صرف درآمد کردہ گیس میں ہے ۔ وہ پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (پی آئی پی ) کے زیر اہتمام ایک روزہ تیل وگیس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں انرجی کے مسئلہ کو حل کیے بغیر اقتصادی ترقی ایک خواب ہی رہے گی اور جب تک ملک میں توانائی کے بنیادی ذریعوں کو نہیں بڑھایا جاتااس وقت تک ملک میں توانائی کے مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا ۔وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ملک میں تیل کے ذخیرہ کرنے کی گنجا ئش کو بھی بڑھانا چاہیے کیونکہ ملک میں صرف 14دن تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے ۔وزیر مملکت مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں تیل وگیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کافی منافع بخش ہے ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈویژن احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس بننے سے نہ صرف پاکستان کی ضروریات پوری ہو نگی بلکہ اس سے چین اور بھارت کی بھی ضروریات پوری ہونگیں ۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

14 − = 10