اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

افغانستان میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکاروں سمیت 14 ہلاک

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے جنوبی شہر ہلمند میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغانستان کے جنوبی شہر ہلمند کے علاقے لشکر گاہ میں منظم طریقے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ وزارت داخلہ نے 7 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق طالبان نے لشکر گاہ کے علاقے کے داخلی راستے پر پہلے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جہاں کار میں سوار ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد کچھ حملہ آور علاقے میں داخل ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز اور طالبان حملہ آوروں میں کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔