اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دبئی کے ہوٹل میں جنگل کا سماں

دبئی(ویب ڈیسک) روزمونٹ ہوٹل میں داخل ہوتے ہی آپ کو احساس ہوگا کہ جیسے آپ فلم جیوراسک پارک کے کسی منظر کا حصہ بن گئے ہیں۔دبئی میں اس ہوٹل کی تعمیر فروری 2016 میں شروع ہوئی جب کہ امید ہے کہ یہ اپریل 2018 تک مکمل ہوجائے گا۔ 2 ارب ڈالر کی خطیر لاگت سے تیار ہونے والے اس ہوٹل کو صرف ہوٹل نہیں کہا جاسکتا کیونکہ اس میں 2 فلک بوس ٹاوروں کے علاوہ ایک وسیع رقبے پر پھیلا ہوا سرسبز بارانی جنگل (رین فاریسٹ)، متحرک مشینی ڈائنوسار، روبوٹ میزبان، مصنوعی بارش، مصنوعی ساحل اور قدرتی جیل جیسا سوئمنگ پول بھی یہاں آنے والوں کا دل لبھانے کے لیے موجود ہوں گے۔اس ہوٹل کی ڈیزائننگ سے لے کر تعمیر تک کی ساری ذمہ داری کینیڈا کی کمپنی کے پاس ہے جس نے اسے ’’مستقبل کا ہوٹل‘‘ قرار دیا ہے۔2 بلند ٹاوروں کے درمیان اور ارد گرد کھلی جگہ میں 75 ہزار مربع فٹ پر پھیلا ہوا مصنوعی جنگل اس ہوٹل کی سب سے خاص چیز ہے کیونکہ یہاں گھنے درختوں نے سایہ کر رکھا ہے۔ سورج کی روشنی ان درختوں میں سے چھن چھن کر نیچے پہنچتی ہے۔ ہوا کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے غیر روایتی ایئر کنڈیشننگ نظام میں کہر استعمال کی جاتی ہے جس کی بدولت یہ مصنوعی جنگل سارا سال ہرا بھرا رہتا ہے۔ہوٹل کے تمام تفریحی مقامات اسی جنگل میں بنائے گئے ہیں جن میں بیٹھنے کی جگہ، جھرنے، جھیل نما سوئمنگ پول اور مصنوعی بارش میں ٹپکتا ہوا ’’رین فاریسٹ کیفے‘‘ بھی شامل ہیں۔اسی مصنوعی جنگل میں ہر طرح کے مشینی ڈائنوسار بھی رکھے جائیں گے اور بچے ان کی سواری بھی کرسکیں گے۔ہوٹل لابی میں داخل ہوتے ہی ایک روبوٹ میزبان آنے والوں کا استقبال کرے گا جب کہ ایک روبوٹ بازو ان کا سارا سامان کسی بیل بوائے کی طرح اٹھالے گا۔غرض یہ ہوٹل بہ یک وقت فطرت اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج پیش کرے گا۔