اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

علمی و ثقافتی روایات کے امین ضلع خوشاب میں ادبی سرگرمیوں کا فقدان ہے, شوکت بھٹی

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جوہر رائٹرز کلب جوہرآباد کے جنرل سیکرٹری شوکت بھٹی نے کہا ہے کہ علمی و ثقافتی روایات کے امین ضلع خوشاب میں ادبی سرگرمیوں کا فقدان ہے ضلع خوشاب کی سرزمین پر علم و ادب کی شخصیات کی کمی نہیں لیکن سرکاری سرپرستی نہ ہونے کے سبب اُن کی صلاحیتیں دم توڑ رہی ہیں۔ وہ جوہر رائٹرز کلب کے زیر اہتمام منعقدہ ادبی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب کی صدارت معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر بدر منیر الدین نے کی۔ شوکت بھٹی نے کہا کہ جب دُنیا کے بیشتر علاقے تہذیب و ثقافت سے محروم تھے اُس وقت بھی ضلع خوشاب تہذیبی ‘ ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا۔ چند برس قبل ضلعی حکومت نے علمی و ادبی سرگرمیوں کیلئے لاکھوں روپے لاگت سے کلچرل کمپلیکس کی تعمیر و مرمت کرائی لیکن بد قسمتی سے اُس کمپلیکس کی حیثیت ختم ہو کر رہ گئی ہے اور وہاں مختلف چھوٹے چھوٹے دفاتر قائم ہو چکے ہیں۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع خوشاب کی علمی ‘ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جوہرآباد میں قائم کلچرل کمپلیکس کو بحال کیا جائے اور ادبی سرگرمیوں کی سرکاری طور پر سرپرستی کی جائے۔ اُنھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ جوہرآباد میں نیشنل سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔