اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

گیل، سیمی اور براوو پر ون ڈے ٹیم کے دروازے بدستور بند

سینٹ جونر(سپورٹس ڈیسک ) کرس گیل، ڈیرن سیمی اور ڈیوائن براوو پر ویسٹ انڈین ون ڈے ٹیم کے بند دروازے نہیں کھل سکے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹرائنگولر سیریز کے لئے اسٹارکرکٹرز کو پھر نظر انداز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے آئندہ ماہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوم ٹرائنگولر سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، کرس گیل، ڈیرن سیمی اور ڈیوائن براووکو ایک بار پھر نظر انداز کردیا گیا ہے، 2014 میں بھارت کا دورہ ادھورا چھوڑنے کی پاداش میں ان پلیئرز کو صرف ٹوئنٹی 20 فارمیٹ تک ہی محدود کیا جاچکا ہے تاہم ان کے منتخب نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انھوں نے ویسٹ انڈین بورڈ کے ساتھ رواں برس کے آغاز پر کنٹریکٹ سائن نہیں کیے تھے، آندرے رسل کو بھی اسی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔آف اسپنر سنیل نارائن اور آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کی واپسی ہوئی ہے، دونوں نے نومبر 2015 کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی۔ گذشتہ برس نومبر میںہی دورہ سری لنکا کے دوران نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے ان کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انھیں معطل کردیا تھا تاہم رواں برس اپریل میں وہ اپنے ایکشن میں تبدیلی کی وجہ سے کلیئرنس حاصل کرچکے اور آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ پولارڈ جنوبی افریقہ میں ٹوئنٹی 20 ایونٹ کھیلتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف سے دوچار ہوئے اور اسی وجہ سے وہ کھیل سے دور تھے۔اسکواڈ میں آف اسپنر ایشلے نرسے اور فاسٹ بولر شینن گیبرائیل بھی شامل ہیں جنھوں نے ابھی تک ون ڈے فارمیٹ میں ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹرائنگولر سیریز میں اپنا پہلا میچ 3 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔ اسکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، سلیمان بین، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جونسن چارلس، آندرے فلیچر، شینن گیبرائیل، سنیل نارائن، ایشلے نرسے، کیرون پولارڈ، دنیش رامدین، مارلون سموئلز اور جیروم ٹیلر پر مشتمل ہے۔