اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ : پیشی پر جانے والے 4افرادجاں بحق

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک ) مردان کے علاقے چمرنگ میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چمرنگ میں کار پر فائرنگ سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلا ش کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد عدالت پیشی پر جا رہے تھے کہ اس دوران ملزمان نے ایک مقام پر کار روکی اور اندھا دھند فائرنگ کر دی تاہم واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔چاروں افراد کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئی ہیں ۔ مرنے والوں کی شناخت بابر، شیر رحمان ، گل بہار اور میزبان کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی لاشیں پولیس نے قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی ہیں اور لواحقین سے بھی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔