اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وہاڑی ریلوے کراسنگ پر 3 موٹر سائیکل سوار طالبعلم کی زد میں آکر جاں بحق

وہاڑی (ما نیٹرنگ ڈیسک) اڈا پکھی موڑ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر سکول سے واپس آتے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اڈا پکھی موڑ کے قریب ریلوے ٹریک کراس کرنے کیلئے پھاٹک نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار تین بھائی ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ تینوں بھائی ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر سکول سے اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آگئے ۔ افسوسناک واقعہ پیش آنے پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور بورے والا سے وہاڑی روڈ بلاک کردی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعدد بار اعلیٰ حکام کی ریلوے پھاٹک بنانے کی طرف توجہ دلائی ہے مگر کسی نے ہماری درخواستوں پر کان نہیں دھرے جس کی وجہ سے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔