قوم اقتصادی ترقی پر یکسو ہے کسی کوترقی میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ قوم پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی پر یکسو ہے کسی کو تعمیر و ترقی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی عدم استحکام پیدا کر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ روکنے والے کل بھی ناکام رہے آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے ماضی میں بھی کڑے سے کڑے انتقامی احتساب سے سرخرو ہو کر گزرے ہیں ہمارا دامن صاف ہے خوشی ہے پاکستان پہلی بار قدرت کی طرف سے عطا کردہ کوئلے کے ذخائر سے بجلی پیدا کرنے میں کامیاب ہو گا ۔ وہ جمعرات کو وزیراعظم ہائوس میںوفاقی وزرائ، مشیران اور معاونین خصوصی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا پاکستان میں جاری تعمیر وترقی، معیشت کی بحالی، توانائی کے بڑے بڑے منصوبوں ، انفراسٹرکچر اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی شفافیت کی قائل ہے ہم نے کئی منصوبے اولین لاگت کے تخمینوں سے تقریبا آدھی قیمت میں مکمل کیے۔ ہمارا مقصد واضح ہے اور وہ یہ کہ ہم پاکستان کو مسائل کی اس دلدل سے نکالنا چاہتے ہیں جو برسوں سے ہمیں درپیش ہے اور جس کی وجہ سے ہم دوسری اقوام سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

83 − 77 =