اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کے زیراہتمام عالمی مقابلہ مضمون نویسی بعنوان “محبت مصطفی” کا اعلان کر دیا گیا

پیرس(ویب ڈیسک)جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک ساعتوں کی مناسبت سے روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عظیم الشان عالمی مقابلہ مضمون نویسی بعنوان “محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم” کا اعلان کر دیا گیا ہے۔دنیا بھر سے کسی بھی عمر کے مردو خواتین مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب کو 20ہزار روپے کے ساتھ مصطفوی ایوارڈ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15 ہزار روپے کے ساتھ مصطفوی ایوارڈ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10ہزار روپے اور مصطفوی ایوارڈ بطور انعام دیا جائے گا۔اس کے علاوہ مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو خصوصی تعریفی سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔جبکہ پہلی تین پوزینشز حاصل کرنے والوں کے علاوہ ابتدائی دس پوزیشنز حاصل کرنے والے لکھاریوں کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔ مقابلے میں مضمون ارسال کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ نتائج کا اعلان 25 دسمبر 2016ء کو کیا جائے گا۔چیف کوارڈینیٹر محترمہ فرحین ریاض نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مقابلے کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں ۔ ہم نے مکمل طور پر غیر جانبدار اور مستند ججز کا پینل تشکیل دیا ہے تا کہ کسی قسم کی نا انصافی کا امکان نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آرگنائزنگ کمیٹی دن رات مقابلے کے انعقاد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کوشاں ہے۔معروف صحافی و چیف ایڈیٹر ڈیلی تاریخ انٹرنینشل آصف الرحمٰن حسن نے بتایا کہ عالمی مقابلہ مضمون نوسی صرف ایک مقابلہ ہی نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔ اس مقابلے کے ذریعے محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبے میں مزید اضافہ ہو گا۔