اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شاہ رخ خان میرے ساتھ فلم میں کام کرنا نہیں چاہتے، سونم کپور

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے خیالات کا برملا اظہارکرنے والی اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ تو شا ہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایوارڈ کی تقریب میں سچ بولنے والی اداکارہ کے نام سے مشہور سونم کپور سے جب پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں توان کا کہنا تھا کہ وہ تو شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ شاید میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں: سونم کپور کی نئی دلی کے ارب پتی بزنس مین سے قربتیں بڑھنے لگیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے متعدد مواقع آئے جہاں وہ اداکارکے ساتھ بڑی اسکرین پرجلوے بکھیر سکتی تھیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ سونم کپورنے کہا کہ اداکارکے ساتھ کام کے لیے وہ خود بھی ان سے بات کرچکی ہیں، انہیں امید ہے کہ وہ میرے ساتھ جب ہی کام کریں گے جب ان کا دل چاہے گا۔