اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ستر سال بعد دکھائی دینے والے سپر مون نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان میں چودہ نومبر کو سپر مون دکھائے گا، ستر سال بعد دکھائی دینے والے سپر مون نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ ستر سال بعد دنیا کے کئی ممالک میں سپر مون کا نظارہ ہوگا، چودہ نومبر کو چاند دیکھنے کے لئے دوربین کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آجائے گا، زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ انتہائی کم ہوگا۔ سپر مون نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پشاور میں وفاقی وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے سپرمون الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق چودہ نومبر کو سپرمون کے موقع پر کشش ثقل پر اثر پڑے گا، جس سے سمندری لہروں میں غیر معمولی چڑھاؤ ہوگا، ساحلی علاقوں پر رہنے والے عوام کے لیے متاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ اس سال نظر آنے والا سپر مون عام چاند سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصدزیادہ روشن ہوگا یعنی کہ چاند زمین کے جتنا قریب اس مہینے آئے گا اتنا گزشتہ ستر سالوں میں نہیں آیا۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ 14 نومبر کو ہونے والا یہ سپرمون نہ صرف 2016 کا سب سے بڑا چاند ہوگا بلکہ 21 ویں صدی میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا سپر مون ہوگا۔ غیر معمولی طور پر اتنے خوبصورت چاند کا نظارہ دوبارہ دیکھنے کے لیے پچیس نومبر دوہزارچونتیس تک انتظار کرنا ہوگا۔ بین الاقوامی وقت کے مطابق یہ اس سال کا سپر مون دوپہر ایک بج کر باون منٹ پر ہوگا یعنی کے پاکستان میں اس وقت شام چھ بج کر باون منٹ ہورہے ہوں گے اور موسمِ سرما کی وجہ سے اندھیرا چھا چکا ہوگا۔